حیدرآباد۔10۔فروری(اعتماد نیوز)سی پی آئی کے قومی لیڈر سیتا رام یچوری نے
آج واضح کیا کہ تیسرے محاذ کی تشکیل راجیہ سبھا انتخا بات کے بعد ہی ممکن
ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاحال جتنے بھی مخاذوں کی تشکیل عمل میں آئی وہ سب
انتخابات کے بعد ہی عمل میں آئی ہیں۔اسکے علاوہ سماج وادی پارٹی کے صدر
ملائم سنگھ یادو بھی اس بات کی تائید میں اپنا بیان جاری کیا۔واضح رہے کہ
یو پی اے اور فرقہ پرست این ڈی اے
مخاذوں کی مخالفت کے پیش نظر تیسرے مخاد
کی تشکیل کے سلسلہ میں دو بدن کاروائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ چنانچہ
5فروری کو اجلاس کے انعقاد کے بعد آج بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار ‘بائیں
باذو جماعتیں ‘اور دیگر جماعتوں کے قائدین نے سابق وزیر اعظم و صدر جنتا دل
سکولر دیوا گاؤڈا کے قیام گاہ میں اجلاس منعقد کیا۔بتایا جاتا ہے کہ
پارلیمانی سرمائی اجلاس کے بعد تیسرے محاذ سے متعلق مزید شفافیت آسکتی ہے۔